الیکشن کمیشن کی منظوری سے ایف آئی اے میں تبادلے کردی گئے

الیکشن کمیشن کی منظوری سے ایف آئی اے میں تبادلے کردی گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی منظوری سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں تبادلے کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایف آئی اے میں تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مجاہد اکبر خان کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی سے ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ کراچی تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ یاسین فاروق ڈائریکٹر ٹریننگ سے ڈائریکٹر بی ایم ایس تعینات کردیے گئے ہیں۔

احسان منظور ڈائریکٹر بلوچستان سے ڈائریکٹر ٹریننگ اسلام آباد تعینات کیے گئے اور عمران محمود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر ایڈمنسٹریشن سے ڈائریکٹر بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طارق پرویز کو ڈائریکٹر انسپیکشن سے ڈائریکٹر لاء تعینات کیا گیا، جبکہ سید شاہد حسن ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سائبر کرائمز تعینات کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ انعام اللّٰہ خان گنڈا پور کو  ڈائریکٹر ایولیو ایشن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ قیصر بشیر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر عملدرآمد و نگرانی تعینات کر دیا گیا، مسعود نسیم ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء ایف آئی اے اسلام آباد تعینات کیے گئے ہیں۔

بختیار چنا ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء بلوچستان، سید محمد وصی حیدر ایڈیشنل  کو ڈائریکٹر حیدرآباد تعینات کیا گیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں