میڈیکل رپورٹس میں تبدیلی، 5 ہزار سابق فوجی پائلٹس کیخلاف تفتیش جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں 5 ہزار سابق فوجی پائلٹس کے خلاف میڈیکل رپورٹس میں تبدیلی کرکے طیارے اڑانے پر تفتیش جاری ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دو سال قبل ریٹائرڈ افسران سے متعلقہ تفتیش کاروں کو وفاقی ڈیٹابیس میں تضادات کا انکشاف ہوا۔

زیر تفتیش پائلٹس نفسیاتی عارضے سمیت صحت سے متعلقہ دیگر امراض کیلئے سہولتیں وصول کر رہے تھے۔

ایک طرف پائلٹس اپنی صحت کے مسائل کی بنیاد پر حکومت سے پیسے وصول کر رہے تھے تو دوسری طرف انہوں نے میڈیکل ریکارڈ میں تبدیلیاں کرکے طیارے اڑانا بھی جاری رکھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی (ایف اے اے) نے 4 ہزار 800 پائلٹس سے تفتیش مکمل کرکے آدھے کیسز بند کردیے ہیں۔

ایف اے اے ترجمان میتھیو لیھنر کا کہنا ہے کہ ان میں سے 60 پائلٹس ہوابازی کیلئے شدید خطرہ تھے اور جب ان کا ریکارڈ دیکھا گیا تو انہیں پرواز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

زیر تفتیش 600 پائلٹس مسافر طیارے اڑا رہے تھے جبکہ دیگر کے پاس کمرشل لائسنس تھے جن کی بنیادوں پر وہ کارگو اور بڑی شخصیات کے طیارے اڑایا کرتے تھے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں