نگراں وزیر تجارت نے فارما انڈسٹری کی برآمدات 1 ارب ڈالر تک کرنے کا فریم ورک مانگ لیا

نگراں وزیر تجارت نے فارما انڈسٹری کی برآمدات 1 ارب ڈالر تک کرنے کا فریم ورک مانگ لیا

نگراں وزیر تجارت نے فارما انڈسٹری کی برآمدات 1 ارب ڈالر تک لے جانے کا فریم ورک مانگ لیا۔

نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) فاروق بخاری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

نگراں وزیر تجارت نے سال بھر کی آمدنی ملکی فلاح و بہبود کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

ملاقات میں دواسازی کی صنعت کی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ فارماسیوٹیکل سیکٹر کیلئے اپنی غیر متزلزل وابستگی اور حمایت کا اظہار کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات بہتر کرنے کیلئے برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، بدھ تک پالیسی فریم ورک پیش کیا جائے۔

فارما انڈسٹری کے رہنماؤں نے اپنے شعبے کیلئے نگراں وزیر تجارت کی حمایت کو سراہا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں