سونے کی قیمت میں آج 1500 روپے کی کمی ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہفتے کے پہلے کاروباری دن ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر فی اونس ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں