سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ پر برقرار

سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ پر برقرار

ملک میں آج سونے کے فی تولہ اور 10 گرام کے بھاؤ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور یہ گزشتہ نرخوں پر برقرار ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ آج 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 84 ہزار 414 پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2ڈالرز کی کمی کے بعد سے 1 ہزار 999 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں