اسرائیلی فوج کا غزہ پر 2 ماہ میں 10ہزار فضائی حملوں کا اعتراف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے غزہ پر دو ماہ میں 10 ہزار فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی زمینی فوج خان یونس کے وسط تک پہنچ گئی۔

جبالیا کیمپ پر بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد اور رفح میں ایک گھر پر بمباری کرکے 9 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

صرف پانچ روز میں 1200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے خان یونس کے وسط تک پہنچنے کا دعویٰ کردیا۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

 القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے اہم علاقے شجاعیہ محلے میں داخل والے اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو راکٹوں کا نشانہ بنایا ہے، راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں