دوسروں کی عکسبندی کے دوران ویڈیوگرافر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

دوسروں کی عکسبندی کے دوران ویڈیوگرافر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

شادی کے دوران میوزک اور ڈھول باجے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں، ایسا ہی کچھ ایک شادی کے دوران ویڈیوگرافر کے ساتھ ہوا، جو اپنا کام کرنے کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کرنے لگا۔ 

شادی میں ڈانس کی ویڈیوز اس ڈیجیٹل زمانے میں آسانی سے وائرل ہوجاتی ہیں، لیکن اب ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو خود ڈانس کی عکسبندی کرتے ہوئے ڈانس کرنے لگ گیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل اس ویڈیو میں ویڈیوگرافر کو انتہائی مہارت کیساتھ اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دیتے ہوئے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس شخص نے اپنے ایک ہاتھ میں کیمرے کو نہ صرف تھاما ہوا ہے بلکہ اس کا توازن بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔ 

ویڈیو کس ملک کی ہے؟ اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں