سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 33 ہزار 500 روپے ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 189 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 2 ڈالر اضافے کے بعد 1917 ڈالر فی اونس ہے۔ 



اپنی رائے کا اظہار کریں