
بے یقینی کی صورتحال 100 انڈیکس کو 47 ہزار پوائنٹس سے نیچے لے آئی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد رقم ہوئی بلند ترین سطح سے انڈیکس 2 ہزار 600 پوائنٹس نیچے گر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز رجحان منفی رہا۔ 100 انڈیکس 708 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 770 پر بند ہوا۔ دو روز میں انڈیکس کی گراوٹ 900 پوائنٹس ہوئی ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 773 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 21 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 971 ارب روپے ہے۔