نیپال کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم نے افتتاحی میچ کےلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں سعود شکیل، محمد وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں