
ہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی کےلئے خصوصی کنٹینر کراچی کے چڑیا گھر پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقلی کےلیے کنٹینر اسلام آباد میں تیار کیا گیا ہے۔
ذراٸع کا مزید کہنا ہے کہ ہتھنی مدھوبالا کا کنٹینر اسلام آباد سے کراچی لایا گیا ہے، تربیت دینے کے بعد ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔
رواں سال مئی میں ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے فیصلہ کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کیلئے سنکچری تعمیر کی جائے گی۔
ہتھنی کی صحت سے متعلق ڈاکٹر ہارون اکبر نے چیف زولوجسٹ ڈاکٹر عامر کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ مدھوبالا میں بلڈ پیراسائٹ بیماری کے کچھ جراثیم پائے گئے ہیں۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیماری مخصوص مکھی کے کاٹنے سے ہوتی ہے جو قابل علاج ہے۔