’ماؤں کا دن‘، باپ خاتون کے حلیے میں بیٹی کے اسکول پہنچ گیا

تھائی لینڈ: ’ماؤں کا دن‘، باپ خاتون کے حلیے میں بیٹی کے اسکول پہنچ گیا

تھائی لینڈ میں ایک باپ نے خاتون کے لباس میں اپنی بیٹی کے اسکول کا دورہ کیا۔

پراچیا دیبو نے خاتون کا لباس پہنا، بالوں کی وگ لگائی اور بیٹی کے اسکول میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

یہ تقریب ماؤں کا دن منانے کیلئے منعقد کی گئی تھی، تھائی لینڈ میں ماؤں کا دن 12 اگست کو منایا جاتا ہے۔

پراچیا دیبو اپنی بیٹی کی پرورش اکیلے کر رہے ہیں، اس لیے ماؤں کے دن کے موقع پر وہ خاتون کا روپ دھار کر اسکول پہنچے۔

یہ پوسٹ 11 اگست کو شیئر کی گئی تھی جسے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں