کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 332 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 332 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 332 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی چال 530 پوائنٹس کے احاطے میں رہی جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 47 ہزار 994 رہی۔

حصص بازار میں 25 کروڑ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 79 کروڑ روپے میں طے ہوا۔

دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 39 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 105 ارب روپے ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں