انگلینڈ ویمن کرکٹرز کی میچ فیس مردوں کے برابر کر دی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ویمن کھلاڑیوں کی میچ فیس مردوں کے برابر کر دی۔

اس حوالے سے ای سی بی نے کہا ہے کہ رواں برس ویمن ایشیز سیریز کی کامیابی کے بعد میچ فیس برابر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

گرمیوں کے سیزن میں ویمن ایشیز دیکھنے کے لیے 1 لاکھ 10 ہزار تماشائی آئے تھے، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد کے ریکارڈز قائم ہوئے۔

 ای سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انگلینڈ ویمن کے لیے میچ فیس کا فوری اطلاق ہو گا۔

انگلینڈ اور سری لنکا ویمن کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں