ایشیا کپ کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری

قذافی اسٹیڈیم لاہور، فائل فوٹو
قذافی اسٹیڈیم لاہور، فائل فوٹو

لاہور میں ایشیا کپ کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہوگیا۔

نجی کمپنی کے منیجر نے تھانہ گلبرگ میں سامان چوری ہونے کی درخواست جمع کرا دی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ذمہ داری ملی تھی۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ ملزمان نے گزشتہ رات گئے بجلی کی تاریں، فائبر تاریں اور لائٹ ٹاور چرا لیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں