
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 306 میں روپے میں دستیاب ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ نگراں حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 8 روپے 64 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔11 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 107 پوائنٹس کی کمی سامنے آئی۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس107 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48 ہزار 218 پر بند ہوا تھا۔