چور پالتو کتے کو چُمکار کر لاکھوں روپے کی سائیکل لے اڑا

چور پالتو کتے کو چُمکار کر لاکھوں روپے کی سائیکل لے اڑا

امریکا میں ایک چور گھر کے پالتو کتے کو چُمکار کر 1300 ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے) کی سائیکل لے اڑا۔

یہ واقعہ 15 جولائی کو پیش آیا جب ایک چور گھر کے گیراج سے سائیکل لے کر فرار ہونے لگا تو پالتو کتا آگیا۔

کتا دم ہلاتا ہوا چور کے پاس آگیا اور توجہ طلب نگاہوں سے دیکھنے لگا۔

چور نے سائیکل چھوڑ کر کتے کو چُمکارا، اس کے گال تھپتھپائے، گردن سہلائی اور کتا بھی چور کے بہکاوے میں آگیا۔

کچھ دیر بعد چور نے دوبارہ سائیکل اٹھائی اور گیراج سے باہر نکل گیا جبکہ کتا اسے جاتا دیکھ کر بھی خاموش رہا۔

سان ڈیاگو پولیس ڈپارٹمنٹ نے انسٹاگرام سے سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اس چور کے متعلق معلومات ہوں تو آگاہ کرے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں