
امریکا کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سب وے اسٹیشن کے اندر منگل کو پانی کا پائپ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں میٹرو اسٹیشن میں پانی بھرگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پانی کا پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے 18 لاکھ گیلن پانی ضائع ہوا اور اسٹیشن میں پانی بھرنے کے بعد میٹرو ٹرین کی آمد و رفت روک دی گئی اور اس کے باعث کئی علاقوں کا پانی بھی منقطع کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ سب وے اسٹیشن سال بھر ہفتے میں سات دن اور 24 گھنٹے چلتا رہتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹیشن میں پانی بھرنے کی اطلاع ملنے کے بعد اسے بحال کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔