جنوبی افریقا، جوہانسبرگ کی 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک، 43 زخمی

جنوبی افریقا، جوہانسبرگ کی 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک، 43 زخمی

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچے سمیت 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال مینتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایمرجنسی حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

سربراہ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے 20 سالہ پروفیشنل کیرئیر میں ایسی خوفناک آتشزدگی نہیں دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت بے گھر افراد کی رہائش گاہ تھی جو انہیں لیز پر دی گئی تھی.

ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو عمارت میں امدادی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امدادی کارکن عمارت کی تمام منزلوں پر آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ اندر مزید لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں