100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد کمی

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 45 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

ماہ اگست میں 100 انڈیکس کی گراوٹ 3032 پوائنٹس رہی، جبکہ پورے ماہ میں انڈیکس 4944 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ماہ اگست میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 49 ہزار 404 رہی جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 459 رہی۔

اگست 2023 میں 6 ارب 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 253 ارب روپے رہی۔ 

اسی طرح ایک ماہ میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 515 ارب روپے کم ہو کر اگست کے اختتام پر 6 ہزار 715 ارب روپے ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں