بجلی کا ٹیرف قابل قبول نہیں، زبیر موتی والا

زبیر موتی والا
زبیر موتی والا

تاجر رہنما زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ بجلی کا ٹیرف قابل قبول نہیں، گھرانہ، چھوٹے کاروبار، صنعتیں اس ٹیرف پر نہیں چل سکتیں۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ آئی پی پیز 17 سینٹ کے حساب سے کپیسٹی پیمنٹ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کرنے میں شامل ہے، بجلی کی چوری اور ٹیکس سے بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالر کی برآمدات ناگزیر ہیں، آئی پی پیز سے بات کریں، ٹیکس کم کریں، آئی ایم ایف کو سمجھایا جاسکتا ہے۔

زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ سولر کیلئے سود سے پاک قرض دینے چاہئیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں