
عراق کی عدالت نے امریکی شہری کے قتل کے جرم میں 5 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عمر قید پانے والوں میں ایک ایرانی اور 4 عراقی شہری شامل ہیں۔
امریکی شہری اسٹیفن ٹروئیل کو گزشتہ سال اغوا کی کوشش کے دوران قتل کیا گیا تھا اور قتل میں ملوث پانچوں افراد کو واقعے کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔