فوجی حکومت کا پولیس کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم

فرانسیسی سفیر سلوین اٹے
فرانسیسی سفیر سلوین اٹے

نائیجر کی فوجی حکومت نے پولیس کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجی حکومت نے جمعے کو فرانسیسی سفیر کو ملک چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔

فوجی حکومت نے فرانسیسی حکومت کے نائیجر مخالف اقدامات پر فرانسیسی سفیر کو ملک چھوڑنے کا کہا۔

دوسری جانب فرانس کا کہنا ہے کہ نائیجر کے فوجی سربراہان کو فرانسیسی سفیر کو بےدخل کرنے کا اختیار نہی۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نائیجر کی سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر ہے۔

خیال رہے کہ نائیجر میں فوج نے گزشتہ ماہ حکومت کا تختہ اُلٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں