بجلی کے بھاری بلوں پر شہری پھٹ پڑے

بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانوں اور بازاروں کو تالے لگا دیے۔

 کئی شہروں میں عوام نے احتجاج کیا، بجلی کمپنیوں کے خلاف نعرے لگائے اور ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر بلوچ کالونی کے قریب مظاہرہ کیا گیا، جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا، نیو ایم اے جناح روڈ پر بھی جماعت اسلامی کی خواتین نے مظاہرہ کیا۔

سکھر میں بھی تاجروں نے احتجاج کیا، جبکہ گوجر خان، وہاڑی، رحیم یار خان، بہاول نگر، مظفر گڑھ میں بھی تاجروں نے دکانیں نہیں کھولیں۔

مظاہروں کا سلسلہ آزاد کشمیر تک پہنچ گیا۔ مظفر آباد، ہٹیاں بالا، گڑھی دوپٹہ، چکوٹھی، جہلم ویلی، نیلم ویلی، اٹھ مقام اور تاؤ بٹ سمیت کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرے کے دوران شہریوں نے ٹائروں کو آگ لگا دی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں