
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 310 پوائنٹس اضافے سے 45312 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 562 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 16 کرور شیئرز کا کاروبار 4.46 ارب روپے میں ہوا۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے اضافے سے 6762 ارب روپے رہی۔