خلیج تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کا 8 سال بعد دورہ یمن

خلیج تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کا 8 سال بعد دورہ یمن

خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی 8 سال بعد یمن کا دورہ کرنے والے تنظیم کے پہلے سربراہ بن گئے۔

یمن کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری تصاویر میں جاسم البدیوی عدن بین الاقوامی ایئرپورٹ پر سعودی سی 130 سے اترتے ہوئے نظر آئے۔

یمن کے وزیر خارجہ احمد عود بن مبارک سے ملاقات میں جی سی سی سیکریٹری جنرل نے ملک کی حالیہ معاشی صورتحال پر بات چیت کی۔

رواں برس کے اوائل میں سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر یمن سینٹرل بینک میں جمع کروائے تھے۔

آخری بار فروری 2015 میں عبدالطیف الزایانی نے بطور سربراہ خلیج تعاون تنظیم یمن کا دورہ کیا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں