امریکا کے لیے پاکستان کی اپنی حیثیت ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارگریٹ مک کلاوڈ نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان کی اپنی حیثیت ہے۔

جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کسی بھی صورت پاکستان کو کسی دوسرے ملک کی عینک سے نہیں دیکھتا۔

مک کلاوڈ کا مزید کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں امریکا، بھارت کے قریب ہوا ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بھارت سے جتنے قریب ہوئے، پاکستان سے اتنا ہی دور ہوگئے ہوں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں