مہنگی بجلی پر تو گھر چل سکتا ہے نہ فیکٹری، فہیم الرحمان

مہنگی بجلی پر تو گھر چل سکتا ہے نہ فیکٹری، فہیم الرحمان

چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی کے اس ریٹ پر نہ تو گھر چل سکتا ہے اور نہ ہی فیکٹری چل سکتی ہے۔

لاہور میں انجم نثار، محمد علی میاں، ابو ذر شاد، عدنان بٹ کے ہمراہ فہیم الرحمان نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر محمد علی میاں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہنگی بجلی کا فوری حل نکالا جائے۔

میاں انجم نثار نے مزید کہا کہ حالیہ دور میں بجلی، گیس اور ٹیکسز نے انڈسٹریز کو تباہ کر دیا۔

عدنان بٹ نے کہا کہ حکومت بجلی چوری روکنے لیے اقدامات کرے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں