لاس ویگاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے زیر آب

تیز بارش کے بعد لاس ویگاس کی متعدد سڑکوں پر سیلابی صورتحال ہے۔
تیز بارش کے بعد لاس ویگاس کی متعدد سڑکوں پر سیلابی صورتحال ہے۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، کئی رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔

لاس ویگاس میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

حکام نے لوگوں کو سیلاب والے علاقوں میں گاڑیاں نہ لانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں