بین الاقوامی لابیز چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپانسر کر رہی ہیں، خواجہ آصف

بین الاقوامی لابیز چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپانسر کر رہی ہیں، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی لابیز چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپانسر کر رہی ہیں۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کے پیچھے بھی ان لابیز کا ہاتھ ہے۔

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہی لابیز عالمی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل کر کے دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے، وہ شخص جس نے ایک ملعون کا کیس لڑا اسے اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی وکیل جیفری رابرٹس کو اپنی جیب سے فیس دے گا؟



اپنی رائے کا اظہار کریں