وائس چانسلر آئی بی اے سکھر کا شہید صحافی کے حوالے سے بڑا اعلان

وائس چانسلر آئی بی اے سکھر کا شہید صحافی کے حوالے سے بڑا اعلان

وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی آصف احمد شیخ نے شہید صحافی جان محمد مہر کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔

ترجمان آئی بی اے یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر نے شہید صحافی کے بچوں کی مفت تعلیم کےلیے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شہید کے بچوں کو مفت تعلیم کےلیے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے پبلک اسکول میں فل فری شپ اسکالر شپ دی جائے گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں