ہڑتال کی کامیابی نقطہ آغاز، خاموش نہیں بیٹھیں گے، حافظ نعیم الرحمان

ہڑتال کی کامیابی نقطہ آغاز، خاموش نہیں بیٹھیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کی کامیابی نقطہ آغاز ہے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

کراچی سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں کامیاب ہڑتال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی، بےروزگاری کے دور میں ہڑتال کرنا انتہائی مشکل کام ہے، ہڑتال کی کامیابی کے بعد خاموش نہیں بیٹھیں گے یہ نقطہ آغاز ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے آئندہ کے لائحہ عمل کےلیے اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں بجلی، پیٹرول کی قیمتوں پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں