
بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول نے بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ایشیا کپ کے باقی میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایل راہول کے ایشیا کپ کے پہلے 2 میچز نہ کھیلنے کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے۔