ورلڈ کپ ٹرافی 5 ستمبر کو پاکستان لائی جائیگی

-----فائل فوٹو
—–فائل فوٹو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا جس کے تحت ٹرافی منگل کی صبح لاہور پہنچائی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2 روزہ ٹور میں ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مالز لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے اگست میں پاکستان نہیں آئی تھی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں