ہم نے صوفیوں کی دھرتی کا بھی خیال نہیں رکھا، گورنر سندھ

ہم نے صوفیوں کی دھرتی کا بھی خیال نہیں رکھا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے صوفیوں کی دھرتی کا بھی خیال نہیں رکھا۔

بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس میں شرکت کےلیے آمد پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج ملک میں مہنگی بجلی کے بحران کے ساتھ سرحدوں پر بھی بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی خاطر اگر آصف زرداری سمیت کسی کے پاس بھی 10 بار جانا پڑا تو جاؤں گا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ لندن نجی دورے پر گیا تھا نواز شریف سے ملاقات کے دوران شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے ملنے کی وجہ تھی کہ سب سے مل کر سندھ اور کراچی کو بحران سے نکالیں، بحران سے نکلنے کےلیے سب کو مل کر بیٹھنا پڑے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں