گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی ایم کیو ایم کی سیاست دیوالیہ ہوگئی، وقار مہدی

گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی ایم کیو ایم کی سیاست دیوالیہ ہوگئی، وقار مہدی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی ایم کیو ایم کی سیاست دیوالیہ ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کا ایم کیو ایم کو بھی بہت رنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے عوام کےلیے آمروں کا نازل کردہ عذاب تھا، شہریوں نے طویل مدت کے بعد سکون کا سانس لیا ہے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اردو بولنے والے اب کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی متحدہ کی سیاست دیوالیہ ہوچکی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں