قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب

نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر----فائل فوٹو
نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر—-فائل فوٹو

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 136 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں صحت عامہ اور گورننس کے منصوبوں کے لیے رقوم جاری کرنے پر غور ہو گا، فزیکل پلاننگ، ہاؤسنگ کے منصوبے اور وفاقی گورننس کی بہتری کے منصوبے بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے فنڈز کی ڈیمانڈ کا جائزہ لیا جائے گا، منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مرحلہ تاخیر کا شکار رہا ہے۔

فنڈز کی منظوری کے ساتھ ہی منصوبوں پر کام کی تکمیل کی ڈیڈ لائن بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں