پاکستان میں ٹی بی (تپِ دق) کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی بی کے ماہر ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں ٹی بی (تپِ دق) کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تپ دق ڈاکٹر عامر نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 132 افراد صرف ٹی بی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی کے عالمی صحت کے بحران نے سنگین رخ اختیار کر لی ہے، ٹی بی کے پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح میں 5ویں نمبر پر ہے۔

ان کے مطابق ٹی بی کنٹرول پروگرام کے باوجود مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر عامر نے زور دیا کہ 22 ستمبر کو ہونے والے یو این ٹی بی کنٹرول پروگرام میں وزیراعظم کو شریک ہوناچاہیے۔ 



اپنی رائے کا اظہار کریں