مغربی ممالک کا یو اے ای کو روس سے تجارت پر خبردار کرنے کا ارادہ

مغربی ممالک کا یو اے ای کو روس سے تجارت پر خبردار کرنے کا ارادہ

مغربی ممالک متحدہ عرب امارات کو روس سے تجارت پر خبردار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مغربی حکام کا روس کو سامان کی ترسیل روکنے کیلئے یو اے ای پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ ہے۔

امریکی، برطانوی، یورپی یونین حکام رواں ہفتے کے دورہ یو اے ای میں اس پر بات کریں گے۔

مغربی ممالک روس کو کمپیوٹر چپس، الیکٹرانک پرزوں اور دیگر مصنوعات کی ترسیل روکنا چاہتے ہیں۔

مغربی ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے ان اشیا کی برآمدات روکنے کی درخواست کی تھی جنہیں جنگ میں یوکرین کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن ہماری درخواستوں کو نظرانداز کیا گیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں