مداحوں کی جانب سے کوہلی کوہلی کے نعروں پر گوتم گھمبیر غصے میں آگئے

مداحوں کی جانب سے کوہلی کوہلی کے نعروں پر گوتم گھمبیر غصے میں آگئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتھم گھمبیر نے بھارت اور نیپال کے میچ کے دوران مداحوں  کو نازیبا اشارے کردیے۔

پالی کیلے میں کھیلے جانے والے بھارت اور نیپال کے میچ میں سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر گوتم گھمبیر جب کمنٹری باکس سے باہر آنے لگے تو شائقین کرکٹ نے انہیں دیکھ کر کوہلی کوہلی کے نعرے لگانا شروع کردیے جس پر وہ غصے میں آگئے۔

مداحوں کی جانب سے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے سننے کے بعد گوتم گھمبیر اپنے حواس کھو بیٹھے اور انہوں نے شائقین کی جانب نازیبا اشارے کیے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

گوتم گھمبیر کے اس رویے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ کرنا پڑرہا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں