گورنر سندھ کے اعزاز میں سعودی سفیر کا اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں سعودی سفیر نے اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیہ پر پاک سعودی تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں شخصیات کے درمیان سعودی حکومت کےحج و عمرہ کی سہولتیں بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سعودی بھائیوں سے بے پناہ محبت رکھتی ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمرہ ویزے کے 24 گھنٹے میں اجراء کا فیصلہ خوش آئند ہے، حج پروازیں، کوٹہ بڑھانے سے عازمین کو زیادہ سہولت ہوگی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں