مسلسل بارش کی پیشگوئی کے باعث میچز کولمبو سے منتقل کرنے کا فیصلہ

ایشیا کپ: مسلسل بارش کی پیشگوئی کے باعث میچز کولمبو سے منتقل کرنے کا فیصلہ

کولمبو میں مسلسل بارش کی پیشگوئی کے باعث ایشیا کپ 2023 میں سپر فور مرحلے کے میچز دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش کے بعد آج بھارت اور نیپال کے میچ میں بھی بارش نے میچ کا مزہ پھیکا کردیا۔ 

سپر فور مرحلے کے میچز کولمبو میں شیڈول تھے، تاہم بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے کولمبو میں میچ نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کولمبو میں شیڈول تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل ہوں گے۔ 



اپنی رائے کا اظہار کریں