کین ولیم سن ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، کوچ گیری اسٹیڈ کی یقین دہانی

کین ولیم سن ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، کوچ گیری اسٹیڈ کی یقین دہانی

کیوی ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کین ولیم سن کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

ایک بیان میں گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ولیم سن کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کین ولیم سن کافی حد تک صحتیاب ہوچکے ہیں، وہ انجری سے مکمل صحتیابی کےلیے ری ہیب کر رہے ہیں۔

گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ کین ولیمسن کی پہلے میچ میں شرکت کی گارنٹی نہیں ہے، ورلڈ کپ میں کھیلنے کی پوزیشن میں آنے کے لیے کافی خوشی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے کسی ایک میچ یا تاریخ پر فوکس نہیں ہے، مجھے اندازہ ہے کہ فیلڈ میں واپس آنے کے لیے ابھی بہت سارا کام کرنا باقی ہے۔

کین ولیمسن آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، 11 ستمبر کو آکلینڈ میں ایونٹ کے دوران ورلڈ کپ کےلیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں