شہباز شریف کا سیاسی سوالوں کے جواب سے گریز

لندن میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران سیاسی سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔

جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) یا او لیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے لندن میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

 نواز شریف اور شہباز شریف نے ماہ نور چیمہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ماہ نور پاکستانی عوام کا فخر ہیں۔

 شہباز شریف بولے ماہ نور نے قابلیت اور بے مثال ذہانت سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ 



اپنی رائے کا اظہار کریں