ندا ڈار کا جیت کا تسلسل ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھنے کا عزم

ندا ڈار کا جیت کا تسلسل ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھنے کا عزم

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جیت کے تسلسل کو ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھنے کا عزم کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ندا ڈار نے کہا کہ ایک عرصے بعد پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر اچھی کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، تمام کھلاڑیوں کےلیے یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل رہی۔

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان نے مزید کہا کہ جیت کے تسلسل کو ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھیں گے، آئی سی سی چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے، جس شعبے میں ہمیں لگتا ہے کہ کام کرنا ہے اس پر توجہ دیتے ہیں۔

ندا ڈار نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں جنوبی افریقا کو وائٹ واش کیا، جس پرخوشی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں