تائیوان، سمندری طوفان ہائیکوئے سے درجنوں افراد زخمی، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تائیوان میں سمندری طوفان ہائیکوئے نے تباہی مچادی، طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید بارشوں کے باعث درخت اکھڑ گئے اور ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان نے گزشتہ روز مشرقی ساحل پر لینڈ فال کیا تھا، گزشتہ چار برسوں میں اس جزیرے سے براہ راست ٹکرانے والا یہ پہلا طوفان تھا۔

طوفان کے باعث موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ کر کار سے ٹکرا گئے جس کے سبب 2افراد  جبکہ ملبہ گرنے سے درجنوں زخمی ہوگئے۔

طوفان کے سبب 30 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم، تعلیمی ادارے بند جبکہ تائیوان کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں سے 7 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے سبب آج 189 مقامی اور 23 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تاہم طوفان کے دوران 200 کلومیٹر فی گھنٹہ (124 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلائیں ، لیکن اس سے ہلاکتوں یا کسی بڑے ساختی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں