کراچی، خواتین سے زیادتی کا الزام، اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج

کراچی، خواتین سے زیادتی کا الزام، اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار نجی اسکول کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں اسکول کے مالک کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم اسکول کا مالک اور پرنسپل ہے۔

قبل ازیں ایس ایس پی ملیر حسن سردار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم کے دفتر سے ملنے والی زیادتی کی 25 ویڈیوز ضبط کرلی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 5 متاثرہ خواتین کی نشاندہی کی گئی ہے، متاثرہ خواتین سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی، ملزم خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں