اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

بارش کے بعد مختلف علاقوں میں گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی اور اطراف میں بھی اچانک بوندا باندی ہوئی۔

بوندا باندی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں جس سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں