انٹر بینک میں ڈالر سستا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ روز معمولی سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 305 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 305 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 178 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 885 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں