برطانیہ، گرمی کی نئی لہر، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ کو گرمی کی نئی لہر کا سامنا ہے، بیشتر حصوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر برطانیہ میں رواں ہفتہ سال کا گرم ترین رہ سکتا ہے، جس کے پیش نظر یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی 7ریجنز کے لئے اتوار تک یلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یلو وارننگ کے ریجنز میں لندن، مڈلینڈز، یارکشائر، ہمبر شامل ہیں، تاہم گرمی کی لہر ویلز، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ میں بھی محسوس کی جائےگی۔

برطانوی میٹ آفس کے مطابق گزشتہ روزانگلینڈ کے جنوبی علاقوں، جنوب مشرقی ویلز میں درجہ حرارت 30 ڈگری رہا، جبکہ رواں سال درجہ حرارت اوسطً زیادہ رہنے کا امکان ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں